مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ نے کہا کہ دو آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے مشرق میں ممنوعہ حدود میں داخل ہوئے، جہاں سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ان میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے تاکید کی ہے کہ جو جہاز مالکان، آپریٹرز اور کپتان انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے نیوی گیشن نظام بند کرکے ممنوعہ علاقوں میں آمد و رفت کرتے ہیں، وہ آئل ٹینکروں کو پہنچنے والے نقصانات کے براہ راست ذمہ دار ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ